یوتھ ونگ کے کارکن انتخابات میں لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ڈاکٹرزعفران خان

منگل 29 مئی 2018 23:33

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹرزعفران خان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے کارکن انتخابات میں لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریںآ نے والا الیکشن انتہائی اہم ہے یوتھ ونگ کے کارکنوں کو قیادت ذمہ داری سونپے گی اس پر کارکن اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر ڈاکٹر زعفران نے مزید کہا کہ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ہمیشہ پارٹی کیلئے اپنی خدمات بھرپور طریقے سے سر انجام دیں 2018کے الیکشن میں ضلع اٹک سے یوتھ ونگ کے کارکن مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی ہر کال پر یوتھ ونگ سب سے آگے ہونگے ڈاکٹر زعفران نے یوتھ ونگ کے کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کارکن مسلم لیگ نون کے نامزد امیدواروں سے رابطے میں رہیں اور انکی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے پارٹی کے ساتھ وفا داری کا ثبوت دیں۔