شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق

منگل مئی 23:34

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں گٹکا فروش سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے نوری آباد اور بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے،،پولیس نے لاشوں کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔

ویسٹ ہارف روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا،متوفی کی لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کلری پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گٹکا فروش محمد یوسف کو گرفتار دوسو پڑے گٹکے کے برآمد کرلئے،بلال کالونی پولیس نے دو ملزمان محمد علی اور سلطان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔