نبیل گبول را کے سابق ڈائریکٹر اے ایس دلت کو آن لائن لینے پر شو چھوڑ کر چلے گئے

میں ایسے شو میں نہیں بیٹھ سکتا جہاں بھارتی ایجنسی کا سابق ڈائریکٹر کال پر آ کر میرے ملک کے خلاف اول فول بکے، مجھے لگتا ہے کہ اسے لائن پر لینا ہو نہیں چاہیے تھا،نبیل گبول

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 29 مئی 2018 21:38

نبیل گبول را کے سابق ڈائریکٹر اے ایس دلت کو آن لائن لینے پر شو چھوڑ کر ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 29مئی 2018ء ) :پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول را کے سابق ڈائریکٹر اے ایس دلت کو آن لائن لینے پر شو چھوڑ کر چلے گئے۔سابق وفاقی وزیر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں ایسے شو میں نہیں بیٹھ سکتا جہاں بھارتی ایجنسی کا سابق ڈائریکٹر کال پر آ کر میرے ملک کے خلاف اول فول بکے، مجھے لگتا ہے کہ اسے لائن پر لینا ہو نہیں چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک طرف سیاسی منظر نامہ کافی ہلچل کا شکار ہے تو دوسری جانب اسد درانی کی کتاب اور اس میں کئیے گئے انکشافات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ۔اس پر دن رات ہونے والے ٹاک شوز میں نت نئے تبصرے کئیے جا رہے ہیں ۔ایسے ہی نجی ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں نبیل گبول را کے سابق ڈائریکٹر اے ایس دلت کو آن لائن لینے پر شو چھوڑ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق ڈائریکٹر لائیو ٹی وی پر میرے ملک کے خلاف بول کر چلا گیا ، اس نے اسد درانی کو سپورٹ کرنے کے لیے پاک فوج پر حملہ کیا۔اس نے جتنی بلواس کی ہے وہ سب نا قابل برداشت تھی۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ آپ کو چاہیے تھا کہ اس کی بجائے اسد درانی کو لائن پر لیتے اور انکا مقف جاننے کی کوشش کرتے۔انہوں نے ٹی وی شو کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے شو میں نہیں بیٹھ سکتا جہاں بھارتی ایجنسی کا سابق ڈائریکٹر کال پر آ کر میرے ملک کے خلاف اول فول بکے، مجھے لگتا ہے کہ اسے لائن پر لینا ہو نہیں چاہیے تھا۔

اس کے بعد نبیل گبول اٹھ کر چلے گئے جبکہ شو کے میزبان نے انہیں کافی روکنے کی کوشش کی مگر بے سود ثابت ہوئی ۔اس شو میں انکے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی بھی شریک تھے جبکہ پروگرام کی میزبانی معروف اینکر ملک ندیم کر رہے تھے۔