اسلام آباد ،صدر ممنون حسین نے محمد سلیم بیگ کوچیئر مین پیمرا کے عہدے پر تقرری کی منظوری دے دی

منگل 29 مئی 2018 23:34

اسلام آباد ،صدر ممنون حسین نے محمد سلیم بیگ کوچیئر مین پیمرا کے عہدے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے چیئر مین پیمرا کے عہدے پر محمد سلیم بیگ کو تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔ چیئر مین پیمر اکی تقرری سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میںکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین پیمرا کی تقرری کیلئے 5 رکنی سرچ کمیٹی نے چیئر مین پیمر اکے عہدے کے لئے امید واروں کے انٹر ویو کیے سرناج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 3 امیدواروںکے نام شارٹ لسٹ کئے تھے محمد سلیم کا نام شارٹ لست کئے گئے امیدواروں میں سب سے پہلے تھا۔واضح رہے محمد سلیم انفارمیشن سروس میں پی آئی او کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔