لاہور،جامعہ نعیمیہ میں’’آفات سے بچائو‘‘کیلئے تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

انسانی خدمت اسلامی تعلیمات کا حصہ اوررضائے الٰہی کااہم ذریعہ ہے،ڈاکٹرشوکت علی

منگل مئی 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) ہلال احمرپنجاب کے زیراہتمام گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں’’آفات سے بچائو‘‘کیلئے تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا جس میںسیکرٹری ہلال احمرپنجاب ڈاکٹرشوکت علی،منیجرعلی رضامختارمنیر رائو اورعمران لطیف نے شرکاء کو حادثے کے وقت ابتدائی طبی امداد کی فراہمی،،سیلاب سے بچائو اور سیلاب متاثرین کی بحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

شرکاء کے زلزلہ کے نقصانات کوکم کرنے کیلئے اختیاطی تدابیر بارے شرکاء کوآگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری ہلال احمرپنجاب ڈاکٹرشوکت علی کہاکہ جس نے ایک انسان کوبچایا گویا اس نے پوری انسانیت کوبچایا۔انسانی خدمت اسلامی تعلیمات کا حصہ اوررضائے الٰہی کااہم ذریعہ ہے۔ہم دکھی انسانیت کے خدمت کردنیاوآخرت میںکامیاب حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام انسان کی زندگی کے تحفظ کا درس دیتا ہے اور ہمیں چاہیے کہ جہاں کہیں بھی کسی کو مشکل میں دیکھیں فوری اس کی مدد کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمرپنجاب کئی عشروں سے آفات سے متاثرہ لوگوں کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہا ہے اور انسانی تحفظ کے لیے ہماری ٹیمیں ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :