Live Updates

آئندہ الیکشن میںعوام ووٹ کی طاقت سے جواریوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو سیاسی موت کی نیند سلا دیں گے ‘ شیخ رشید

ملک کے 25 خاندانوں کے بچوں کا محاسبہ کیا جائے تو لوٹی ہوئی رقم واپس آ جائے گی،افطارپارٹی سے خطاب

منگل 29 مئی 2018 23:38

آئندہ الیکشن میںعوام ووٹ کی طاقت سے جواریوں کی پشت پناہی کرنے والوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ملکر پاکستان میں انقلاب کی بنیاد رکھی ہے ‘ آئندہ الیکشن میں راولپنڈی کے عوام ووٹ کی طاقت سے کرپٹ ‘منشیات فروشوں اور جواریوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو سیاسی موت کی نیند سلا دیں گے ‘ میرا دعوی ہے کہ اگر اس ملک کے 25 خاندانوں کے بچوں کا محاسبہ کیا جائے اور انھیں 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا جائے تو اتنی لوٹی ہوئی رقم واپس آ جائے گی کہ پھر آئی ایم ایف کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ‘ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کا آغاز کیا اور دو ارب روپے دیئے لیکن اب پتہ نہیں کہ دو ارب کہاں ہیں ‘میں نے تو اس وقت بھی عوام کو بتا یا تھا کہ نا لہ لئی کے اردگرد رہنے والے غریب لوگ کروڑ پتی بن جائیں گے‘نالہ لئی کی 200 سالہ تاریخ اٹھائیں تو ہر 10 سے 12 سال کے بعد نا لہ لئی 100 جانیں لے جا تا ہے اسی لیے نا لہ لئی کا حل کرنے کے لیے میگا پراجیکٹس شروع کر ایا تھا۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو شاہ خالد کالونی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے 8 وزارتوں میں کام کیا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ کسی بھی مقام پر مجھ پر کوئی الزام نہیں لگا۔انہوں نے کہا کہ میں جب وزیر تھا تو راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کے جا ل بچھائے ‘نالہ لئی ایکسپریس اور 410 بیڈ پر مشتمل جدید ہسپتال کا عوامی منصوبے دیئے لیکن ہماری حکومت ختم ہوئی تو یہ منصوبے بند کر دیئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے کوئی خطرہ نہیں ہے اگر خطرہ ہے تو وہ اندر سے ہے ‘اندر سے بہت صفائی کی ضرورت ہے ۔نہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام یہ بتا دیں کہ ان ساڑھے چا ر سالوں میں راولپنڈی کی تعمیر و تر قی کے لیے کون کو ن سے پراجیکٹ مکمل ہوئے ہیں ‘ہم تو بہت سے پراجیکٹ راولپنڈی کے عوام کو دے کے گئے ہیں ‘راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیا تھا اور راولپنڈی میں عوام کو بلارکاوٹ اسلام آباد جانے کے لیے لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ دیا ‘میں نے تو کہہ دیا تھا کہ اگر کو میرے نام سے اختلاف ہے تو وہ اپنا نا م کا یہ منصو بہ بنا لے لیکن مکمل ضرور کر ے ‘لیکن بدقسمتی سے ایسا بھی نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معشیت بری طرح تبا ہ ہو رہی ہے آنے والے دو ماہ میں ملکی معشیت آخری کنارے پر پہنچ جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکو مت نے تو ہر سیکٹر میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی ہر ڈھو ک میں سکول اور کالجز بنانے کے سا تھ سا تھ ملک کی پہلی خواتین کی فاطمہ جنا ح وویمن یو نیورسٹی بنا کر تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیا ‘کل جو لوگ فاطمہ جنا ح وویمن یونیورسٹی کے قیام کے مخالف تھے آج ان کی بیٹیوں سمیت راولپنڈی اور گر دونواح کی ہزاروں بچیاں زیر تعلیم ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات