ڈیرہ غازی خان ،ْبھتیجی پر تشدد کرنیوالا چچا تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے ملزم کو خواتین اہلکار ہی ہتھکڑیوں میں جکڑ کر عدالت لائیں

منگل 29 مئی 2018 23:38

ڈیرہ غازی خان ،ْبھتیجی پر تشدد کرنیوالا چچا تین روزہ ریمانڈ پر پولیس ..
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ڈیرہ غازی خان میں بھتیجی پرتشدد کرنیوالے ملزم چچا کوعدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ،ْخاتون پر ہاتھ اٹھانے والے ملزم کو خواتین اہلکار ہی ہتھکڑیوں میں جکڑ کر عدالت لائیں ۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ڈیرہ غازی خان کے علاقے دراہامہ میں عبدالمجید نامی شخص اپنی بھتیجی کو سسرال سے میکے لے جانا چاہتا تھا تاہم انکار پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا۔

اتوار کو ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے مرد ملزم کو خواتین اہل کاروں نے زنجیروں میں جکڑ کر علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم عبدالمجید کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ دراہامہ کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :