ٹھٹھہ میں نایاب آرہ مچھلی کو شکار کے بعد فروخت کردیا گیا

منگل 29 مئی 2018 23:38

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) عالمی وائلڈ لائف فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے مطابق 15 فٹ لمبی معدوم مادہ ’آرہ مچھلی‘ کو ٹھٹھہ کے قریب مچھیروں نے شکار کرکے فروخت کر دیا۔ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جھینگے پکڑنے والے ٹرالر الزاہد علی نے ترکھان اور کھجر کریک کے قریب بڑی آرہ مچھلی کو پکڑا جسے مقامی زبان میں لیارا بھی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مچھلی کے بڑے اور بھاری ہونے کی وجہ سے مچھیروں نے اسے کشتی میں لانے کے لیے کرین کا استعمال کیا۔1320 کلو وزنی آرہ مچھلی کو ابراہیم حیدری پر اتار کر ہفتے کے روز نیلامی کی گئی۔خیال رہے کہ آرہ مچھلی سمندی حیوانوں میں انتہائی نایاب مچھلی ہے جس کی آبادی کو ضرورت سے زیادہ شکار کی وجہ سے عالمی سطح پر خطرات کا سامنا ہے ،ْآرہ مچھلی کی 3 اقسام جن میں نائف ٹوتھ، لارج ٹوتھ اور لارج کومب شامل ہیں کو پاکستانی سمندر میں دیکھا گیا ۔1980 کی دہائی میں پاکستان میں آرہ مچھلی کی کثیر تعداد موجود تھی تاہم اس کے خطرناک ہونے بالخصوص اس کے سر پر آرہ ہونے کے باعث پاکستان میں اس کی آبادی انتہائی کم ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :