Live Updates

چودھری نثار،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےہمراہ لاہورروانہ

دونوں ن لیگی رہنما نورخان ایئربیس سےخصوصی طیارےپرلاہورروانہ ہوئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 29 مئی 2018 21:51

چودھری نثار،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےہمراہ لاہورروانہ
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 31مئی 2018ء ) :سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کےہمراہ لاہورروانہ پو گئے۔ دونوں ن لیگی رہنما نورخان ایئربیس سےخصوصی طیارےپرلاہورروانہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں ایک ستون کی حیثیت حاصل ہے۔انکی مسلم لیگ ن کے ساتھ 35سالہ رفاقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

انہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں جس طرح پارٹی کے ساتھ وفاداری قائم رکھی اسکی پاکستانی سیاست میں مثال کم ہی ملتی ہے۔انہوں نے پارٹی کے سیاسی نشیب و فراز میں پارٹی اور پارٹی قیات کا مکمل ساتھ دیا لیکن ہر حال میں ساتھ چلنے والے چوہدری نثار اب مسلم لیگ ن سے ناراض ناراض نظر آتے ہیں ۔پانامہ کیسسز اور اس کے بعد کی صورتحال میں پارٹی قیادت کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے ،سابق وزیر داخلہ کسی صورت بھی ان سے متفق ہونے پر راضی نہیں۔

(جاری ہے)

اس لیے بارہا ایسا موڑ بھی آیا کہ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ شائد سابق وزیر داخلہ پارٹی کو خیرباد کہہ دیں ۔کچھ روز قبل چوہدری نثار کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی خبریں بھی گردش میں تھیں اور عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت نے بھی چوہدری نثار سے رابطوں کی تصدیق کی تھی ۔تاہم بعد میں ان خبروں میں دم خم باقی نہ رہا اورسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے این اے 63 سے بھی انتخاب لڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

وزیر داخلہ مجموعی طور پر 2قومی اور 2صوبائی حلقوں سے انتخابات لڑیں گے،قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 59اور این اے 63شامل ہیں جبکہ صوبائی حلقوں میں پی پی 10اور پی پی 14شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ہی شہباز شریف اور چوہدری نثار میں قربتیں بڑھنے لگیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چوہدری نثار انتہائی غیر معمولی سیاسی فیصلے کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےہمراہ لاہورروانہ ہو گئے ہیں۔

دونوں ن لیگی رہنما نورخان ایئربیس سےخصوصی طیارےپرلاہورروانہ ہوئے۔اس اچانک دورے کو انتہائی معنی خیز نگاہوں سے دیکھا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ چوہدری نثار کو انتخابات کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان کو ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ قرار دیا جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات