محکمہ موسمیات کی آئندہ 72 گھنٹے کے دوران کراچی کے موسم کی پیشگوئی

منگل 29 مئی 2018 23:39

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے بتایاہے کہ کراچی میں جمعرات سے گرمی کا زور کم ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ رمضان کے آخری ہفتے میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں پرسوں سے گرمی کا زورکم ہوجائے گا۔خالد محمودنے بتایاکہ وسطی پنجاب میں ہیٹ ویوکم ہونے سے کراچی میں ہیٹ ویو آئی۔ انھوں نے بتایاکہ گلیشیرز پگھلنے کے باوجود پانی بھی بہت کم ہے۔ ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کی کہ اس سیزن میں مون سون کی بارشیں بھی زیادہ نہیں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :