بھمبر کے نواحی گائوں بروٹیانوالہ میں با اثر شخص کی طرف سے پورے گائوں کا زبردستی راستہ بند کردیا

راستہ بندی کیخلاف گائوں کے مرد ، خواتین اور بچے احتجاج ریکارڈ کروانے کشمیر پریس کلب بھمبر پہنچ گئے

منگل 29 مئی 2018 23:39

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بھمبر کے نواحی گائوں بروٹیانوالہ میں با اثر شخص کی طرف سے پورے گائوں کا زبردستی راستہ بند کرنے کیخلاف گائوں کے مرد خواتین اور بچے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کشمیر پریس کلب بھمبر پہنچ گئے۔ احتجاجی مظاہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گائوں کے بااثر شخص نے ناجائز تجاوز کرتے ہوئے شارع عام میں دیوار تعمیر اور باڑ بند کر کے پورے گائوں کا زبردستی بند کر دیا، ایک ماہ سے لوگوں کا راستہ بند ہونے سے بچے سکول اور نمازی مسجد جانے سے محروم جبکہ عام لوگوں اور مال مویشی کیلئے آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گائوں بروٹیانوالہ میں با اثر شخص غلام مصطفی نے گذشتہ ایک ماہ سے پور ے گائوں کا راستہ / شارع عام کو دیوار تعمیرا ور باڑ بندی کر کے زبردستی آمد و روفت کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا ہے جس کے خلاف گائوں کے مرد و خواتین اور بچے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے گذشتہ روز کشمیر پریس کلب بھمبر پہنچ آئے احتجاج کرنے والوں نے پلے کارڈ اٹھا کر قبضہ مافیا کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ غلام مصطفی نامی با اثر شخص نے پورے گائوں کا ایک ماہ سے زبردستی راستہ بنا کیا ہوا ہے، شارع عام کے درمیان دیوار تعمیر اور باڑ بندی کر کے مکمل طور پر بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے پورا گائوں شدید مشکلات میں مبتلا ہے بچے سکول اور نمازی مسجد جانے سے محروم ہیں لوگوں کیساتھ مال مویشی کی آمد روفت میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر بھمبر کو راستہ بند ہونے اور ناجائز قابض سے راستہ واگزار کرنے کی اپیل کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ راستہ واگزار نہ ہونے سے پورے گائوں کے لوگوں کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے لہٰذا فوری طور پر راستہ واگزار کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :