لوئر سیرلہ ٹرانسفارمر جل جانے سے تین دن سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، شہریوں کو سحری و افطاری میں شدید گرمی کا سامنا

منگل 29 مئی 2018 23:41

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) لوئر سیرلہ ٹرانسفارمر جل جانے سے تین دن سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے شہریوں کو سحری و افطاری اور شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا بچوں، بزرگوں اور خواتین کا برا حال۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر کی وارڈ نمبر 1 لوئر سیرلہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر جل جانے سے لوئر سیرلہ تین دن سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

شدید گرمی کے موسم میں بجلی نہ ہونے سے مرد و خواتین اور بچوں کا برا حال خاص طور پر سحری اور افطاری میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ محکمہ برقیات لمبی تان کر سو گیا ہے۔ شہریوں کے شدید احتجاج کے باوجود حیلے بہانوں سے کام لے رہا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر ٹرانسفارمر ٹھیک کرانے اور بجلی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :