بھمبر سے چاہی جانے والے نو بیاہتا جوڑاآبشار ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار

منگل مئی 23:41

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) بھمبر سے چاہی جانے والے نو بیاہتا جوڑاآبشار ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سامنے سے آنے والے لوڈر مزدہ سے ٹکرا گئے حادثہ میں راجہ آصف خان بڑوھ کی زوجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی کی ہار گئی ٹریفک پولیس بھمبر کے مطابق حادثہ دن تقریباً ایک بجے کے قریب پیش آیا لوڈر مزدہ اوور ٹیک کرتے ہوئے سماہنی کی طرف جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا جس سے موٹر سائیکل سوار۷۷ میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جبکہ خاتون کو سر پر شدید چوٹیں آئیں زخمی خاتون کو فوری طور پر بھمبر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے گجرات ریفر کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔

(جاری ہے)

زندگی کی بازی ہارنے والی خاتون اپنے خاوند کیساتھ ماں کی بیمار پرسی کیلئے جا رہی تھی۔