پی کے ایل آئی میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیابی سے انجام پاگیا

گردوں کی بیماری میں مبتلا مریض کو اس کی سالگرہ کے دن کڈنی ٹرانسپلانٹ کا تحفہ

منگل 29 مئی 2018 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میںگذشتہ روز ہسپتال کا پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیابی سے انجام پاگیا۔یہ آپریشن ہسپتال کے سی ای او اور صدر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کی سربراہی میں انجام پایا جو کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر ہیں۔

(جاری ہے)

قلعہ دیدار سنگھ، ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی34سالہ مریض جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک ٹیچر ہے،گردے کی شدید بیماری میں مبتلا تھا۔

مریض کی بہن نے اسے گردے کا عطیہ دیا جو کہ اتفاق سے مریض کی سالگرہ کادن بھی تھا ۔ ہسپتال انتظامیہ پاکستان میں ہیلتھ کئیر کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے اورغریب اور مستحق مریضوں کو بلاتفریق تما م تر تشخیصی و معالجاتی سہولیات فراہم کرنے کے مشن کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے ۔یہ کامیاب آپریشن ہسپتال کے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ کئیر ادارہ بننے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :