جاوید ہاشمی کی بغاوت کے بعد عمران خان نے مبشر لقمان کو کیا کہا، نیا انکشاف منظر عام پر آ گیا

میں عمران خان کو کہتا تھا کہ جاوید ہاشمی ڈسے گا لیکن عمران ںہیں مانتے تھے لیکن جب ایسا ہو گیا تو عمران خان نے کہا کہ مبشر تم سچ کہتے تھے لیکن مجھے افسوس ہے کہ اس نے مجھے جھوٹ بول کر ڈسا، مبشر لقمان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل مئی 22:15

جاوید ہاشمی کی بغاوت کے بعد عمران خان نے مبشر لقمان کو کیا کہا، نیا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 29مئی 2018ء ) ::جاوید ہاشمی کی بغاوت کے بعد عمران خان نے مبشر لقمان کیا کہا، نیا انکشاف منظر عام پر آ گیا۔معروف صحافی مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ میں عمران خان کو کہتا کہ جاوید ہاشمی ڈسے گا لیکن عمران ںہیں مانتے تھے تھے لیکن جب ایسا ہو گیا تو عمران خان نے کہا کہ مبشر تم سچ کہتے ہو لیکن مجھے افسوس ہے کہ اس نے مجھے جھوٹ بول کر ڈسا۔

تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی کا سیاسی کئیریر اتار اور چڑھاو کی ایک مکمل داستان ہے ۔۔نواز شریف کی جلا وطنی کے بعد پارٹی کو سہارا دینے والے جاوید ہاشمی کو پارٹی کے لیے بغاوت کے الزام میں جیل تک جانا پڑا۔قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے پر جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کیا اور دسمبر 2011میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی بعد ازاں 2014 میں تحریک انصاف کی جانب سے دئیے جانے والے دھرنوں پر جاوید ہاشمی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے مابین اختلافات عروج پر جا پہنچے اور جاوید ہاشمی نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا بلکہ پارٹی قیادت پر سنگین ترین الزامات بھی لگا دئیے جس نے پارٹی کی ساکھ کو سخت مجروح کیا۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی کی بغاوت کے بعد عمران خان نے مبشر لقمان کیا کہا، نیا انکشاف منظر عام پر آ گیا۔معروف صحافی مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ میں نے بارہا تحریک انصاف کے چئیرمین کو خبردار کیا تھا کہ جاوید ہاشمی ڈسے گا لیکن عمران خان میری بات پر یقین نہیں کرتے تھے جب جاوید ہاشمی نے پارٹی چھوڑتے ہوئے الزامات لگائے تو اس وقت عمران خان نے مجھ کہا کہ مبشر تم ٹھیک کہتے تھے کہ یہ شخص ڈسے گا لیکن مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ اس نے جھوٹ بول کر مجھے ڈسا۔
جاوید ہاشمی کی بغاوت کے بعد عمران خان نے مبشر لقمان کو کیا کہا، نیا ..