پنجاب یونیورسٹی کے دوطلبہ امریکی گلوبل انڈرگرایجوایٹ ایکسچینج پروگرام کیلئے منتخب

منگل 29 مئی 2018 23:43

لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے دوطلبہ کو امریکہ کے گلوبل انڈرگرایجوایٹ ایکسچینج پروگرام کیلئے منتخب کر لیا گیا،جامعہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے دو طالبعلموں کو امریکہ کے گلوبل انڈرگرایجوایٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان کے فال سمسٹر2018 ء کیلئے منتخب کیا گیا ہے، آئی بی اے کے ساتویں سمسٹر کے طالبعلم سید ارتضیٰ حیدر بخاری اور طالبہ حاجرہ جاوید یونائیٹڈ سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹس کی جانب سے فنڈ کئے گئے اس پروگرام میں اگست 2018ء میں میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہوں گے، امریکہ کا گلوبل یو گریڈ پروگرام پاکستان اور امریکہ کے عوام میں باہمی روابط کو فروغ دینے کیلئے شروع کیا گیا ہے، اس سکالرشپ کے تحت پاکستانی طلباء کو موقع ملتا ہے کہ وہ اپنے شعبوں میں امریکہ میں ایک سمسٹر کے ذریعے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں اور اپنے تجربات میں اضافہ کر سکیں، پنجاب یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے اس شاندار کامیابی پر دونوں طالبعلموں کو مبارکباد دی ہے۔