ایل این جی کیس کے اہم کردار کو ملک سے فرار کروانے کا منصوبہ سامنے آگیا

ایم ڈی پی ایس اور شیخ عمران الحق نے وزیر اعظم کی خواہش پر چھٹی کی درخواست دے دی،72گھنٹے میں ملک سے فرار ہو سکتے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 29 مئی 2018 22:37

ایل این جی کیس کے اہم کردار کو ملک سے فرار کروانے کا منصوبہ سامنے آگیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 29مئی 2018ء ) :ایل این جی کیس کے اہم کردار شیخ عمران الحق کو ملک سے فرار کروانے کا منصوبہ سامنے آگیا۔ایم ڈی پی ایس اور شیخ عمران الحق نے وزیر اعظم کی خواہش پر چھٹی کی درخواست دے دی،72گھنٹے میں ملک سے فرار ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت اپنی مدت تمام کرنے جا رہی ہے۔حکومت کی مدت بس 48 گھنٹے رہ گئی ہے ۔

اس سے پہلے ہی ایک این جی کیس کے اہم کردار کو ملک سے فرار کروانے کا منصوبہ بنا لیا گیا ۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔جس کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق نے چھٹی کی درخواست دے دی۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق شیخ عمران الحق نے وزیر اعظم کی خواہش پر چھٹی کی درخواست دی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں جون کے پہلے ہفتے سے لے کر اگست تک کی رخصت مانگی گئی ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق کی جانب سے 72 گھنٹوں میں پاکستان کو چھوڑنے کا امکان ہے۔شیخ عمران الحق کو ایل این جی کیس میں اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی سیاست میں پانامہ کے بعد ایل این جی کیس کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔اس کیس میں پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ملوث ہیں ۔

شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ جب وہ وزیر پٹرولیم تھے تو انہوں نے قطر سے مہنگی ترین ایل این جی خریدی جس میں خرد برد بھی کی گئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اس کیس کو سپریم کورٹ بھی لے کر گئے تھے۔تاہم سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدے کو کالعدم قرار دینے اور معاہدے میں مبینہ کرپشن کی بنیاد پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی