امبالہ کالونی میں سرچ آپریشن ،3افراد گرفتار

منگل 29 مئی 2018 23:43

ملتان۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) مقامی پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ تھانہ مظفرآباد کے علاقے امبالہ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 3مشکوک افرادکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ آپریشن ردالفساد کے تحت سٹی پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی کی ہدایت پر کیا گیا۔ اس دوران 69گھروںکی تلاشی لی گئی اور67افرادکی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اس موقع پرمنشیات بھی برآمدکی گئی۔

متعلقہ عنوان :