عمرقید کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظور، رہاکرنے کاحکم

منگل 29 مئی 2018 23:43

ملتان۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ساس کے قتل کیس میں عمرقیدکی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظور کرکے اسے بری کرنے کاحکم دیاہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پولیس تھانہ قریشی نے 2009میں مدعی ارشاد احمد کی رپورٹ پرمقدمہ درج کیاتھاکہ روٹھی بیوی بچوں کومنانے کے بہانے گھرآنے والے داماد عبدالکریم نے ساس سلمیٰ مائی کو دھوکہ سے باہرلے جاکر گولی مارکرقتل کردیا۔جس پر2015ء میں سیشن عدالت مظفرگڑھ نے عمرقید کی سزاسنائی تھی ۔فاضل عدالت نے قراردیاکہ مقتولہ کی نعش 12گھنٹے سڑک پرپڑی رہی اورجسم کوکتوںنے بھنبوڑاہواتھا۔جس کامطلب یہ ہے کہ وقوعہ کابراہ راست کوئی گواہ نہ تھا۔اس بناء پرعدالت نے ملزم کوبری کرنے کاحکم جاری کردیا۔