ڈپٹی کمشنر کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا اچانک دورہ

منگل 29 مئی 2018 23:45

بورے والا۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے گزشتہ رات 12بجے کے قریب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، ایمرجنسی وارڈ سمیت کارڈیالوجی وارڈ ،چلڈرن وارڈ ،گائنی وارڈ اور جنرل وارڈ میں جا کر مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ مفت ادویات اور علاج معالجہ بارے مریضوں سے سوال جواب کیے، مریضوں نے بتایا کہ انہیں ہسپتال میں کوئی پریشانی نہیں ہے اور ڈاکٹرز ان کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :