سواتین کروڑ روپے کی لاگت سے بہشتی قبرستان سمن آباد کو ماڈل بنادیا گیا

منگل 29 مئی 2018 23:45

فیصل آباد۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کے زیر اہتمام سواتین کروڑ روپے کی لاگت سے بہشتی قبرستان سمن آباد کو ماڈل بنادیا گیا ہے، اس سلسلے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے خصوصی شرکت کی۔ بہشتی قبرستان سمن آباد کو ماڈل بنانے کے لئے اس میں وسیع جنازہ گاہ ‘ وضو خانہ ‘ ٹائلٹس بلاک کی تعمیر اور دیگر تعمیراتی کاموں کو مکمل کیا گیا ہے۔

یونین کونسلز کے چیئرمین ‘ وائس چیئرمین ‘ کونسلرز ‘ پارٹی کارکن اور دیگر عمائدین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر قانونن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت موجودہ حکومت نے نہ صرف سٹرکیںِموٹر ویزِِِ،انڈرپاسز ہی نہیں بنائے بلکہ عوامی ضرورت کے دیگر منصوبے بھی مکمل کرائے جن میں ماڈل قبرستانوں کے قیام کے ساتھ ساتھ موجودہ قبرستانوں میں ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبرستان بھی معاشرے کی اہم بنیادی ضرورت ہے جس کو مدنظر رکھ کر سمن آباد قبرستان کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کی بدولت اب وسیع جنازگاہ،وضوخانہ اور ٹائلٹس بلاک کی سہولت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ستیانہ روڑ پر خانوآنہ بائی پاس کے قریب ماڈل قبرستان( شہر خموشاں)کا اہم سماجی منصوبہ بھی آپریشنل ہو گیا ہے۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی خدمت کا سفر تسلسل کے ساتھ جاری رکھا اور آئندہ بھی کامیاب ہو کر خدمت کا عمل اسی جذبے کیساتھ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر بہشتی قبرستان کو ماڈل بنانے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔