ذیلدار اورنائب قاصد رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل مئی 23:45

فیصل آباد۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق قریشی کی ہدایت پراینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر محکمہ انہار تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ذیلدار اورنائب قاصد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹوبہ کے رہائشی نے اینٹی کرپشن کو درخواست گزاری تھی کہ محکمہ آبپاشی کا ذیلدار فیاض احمد اور نائب صدر محمد شفیق اس سے جائز کام کے عوض رشوت طلب کررہا ہے جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر سرکل آفیسر اشفاق رسول نے چھاپہ مار کر ذیلدار اور نائب صدر کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے رشوت کی رقم کے 15ہزارروپے برآمد کرلئے

متعلقہ عنوان :