ڈی پی او لیہکی کھلی کچہری

منگل 29 مئی 2018 23:45

لیہ۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) عوام کی خدمت نصب العین ،بر وقت انصاف ہر شہری کا حق ،شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے دفتر پولیس کمپلینٹ سیل میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ ناصر مختار راجپوت کا کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ،ڈی پی او لیہ نے دفتر پولیس کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے ۔

ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت نصب العین ہے بروقت انصاف کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ شہریوں کے مسائل حل کر کے دلی سکون حاصل ہوتا ہے اس موقع پر شہریوں رانا عبدالقیوم ،مشتاق اعوان ،رفیق ،تاج مائی اور شمشاد بی بی نے انفرادی واجتماعی مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :