میپکو،رحیم یارخان کی ڈویژنوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو عہدوں سے ہٹادیا

منگل 29 مئی 2018 23:45

ملتان۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء)چیف ایگزیکٹوآفیسرمیپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے انتظامی بنیادوں پر سپریٹنڈنگ انجینئررحیم یار خان سرکل سمیت زیر انتظام ڈویژنوں کے تمام ایگزیکٹوانجینئرز کو عہدوں سے ہٹادیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریٹنڈنگ انجینئررحیم یار خان سرکل محمد افضل ندیم،ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکوڈویژن رحیم یار خان شہزادحبیب گِل،ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن صادق آبادعبدالعزیزشیخ،ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن لیاقت پورمحمد حیات ٹنیو اور ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن خانپورفیاض قربان کو عہدوں سے فارغ کیاگیاہے۔