ڈپٹی کمشنر خانیوال کا رمضان بازار کبیروالاکا معائنہ

منگل 29 مئی 2018 23:45

خانیوال۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے رمضان بازار کبیروالاکا اچانک معائنہ کیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین بھٹی ، تحصیلدارملک مظہر راں ودیگر متعلقہ سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں چینی ، گھی ،آٹا ،سبزیاں اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ ،اوزان اور معیار کی چیکنگ کی انہوں نے آٹے کے سٹال پر اس میں نمی کے تناسب کی جانچ پڑتال کی اور رمضان بازار میں محکمہ زراعت اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے قائم کردہ فئیر پرائس شاپس پر سبسڈی پر فراہم کردہ اشیاء کا بھی معائنہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال کے رمضان بازاروں میں وافر مقدار میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں جہاں پر پورا ماہ رمضان المبارک صارفین اشیاء خرید کر سکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام ایک بار ضرور رمضان بازار میں خریداری کیلئے آئیں اور رمضان پیکج سے بھر پور استفادہ کریں۔

متعلقہ عنوان :