شیخ زیدہسپتال میں ایک ہفتے میں دوپیدائشی نابینابچوںکی نظربحال ہونے کی خبروںکی اشاعت پربیرون اضلاع سے پیدائشی نظرسے محروم افرادکاتانتابندھ گیا

منگل 29 مئی 2018 23:46

رحیم یار خان۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) شیخ زیدہسپتال میں ایک ہفتے میں دوپیدائشی نابینابچوںکی نظربحال ہونے کی خبروںکی اشاعت پرآئی ڈیپارٹمنٹ میں بیرون اضلاع سے پیدائشی نظرسے محروم افرادکاتانتابندھ گیا۔تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ سے ایک ہی خاندان کے چھ پیدائشی نابینا افراد اورساہیوال ودیگرشہروں سے آئے ہوئے پیدائشی نابیناافراد امید کی کرن لیے آئی ڈیپارٹمنٹ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان پہنچ گئے۔

یہ افراد ایک ایسی موروثی بیماری کا شکار ہیں جو خاندا ن میں شادی کرنے کی وجہ سے پھیلتی ہے ۔ ان افرا د کا معائنہ پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی ، ڈاکٹر رضا اللہ خان ، آپٹومیٹریسٹ ڈاکٹر فیصل رشید اور ڈاکٹر آمنہ جاوید نے کیا اور ان کو آئی ڈیپارٹمنٹ میں موجودضلع کے واحد لو ویژن کلینک میں علاج سے نظر میں بہتری کی نوید سنائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حافظ محمد عثمان اختر نے بتایاکہ خواجہ فرید کالج رحیم یارخان کے تعاون سے موروثی اندھا پن میں مبتلا مریضوں کے خون کے نمونے لیے جارہے ہیں تاکہ ان کے خون میں موجود بیماری کا باعث بننے والے جینزپر تحقیق کی جاسکے۔

خواجہ فرید کالج رحیم یارخان کے اسسٹنٹ پروفیسر عبدالقدیرنے ان مریضوں اور ان کے لواحقین کے خون کے نمونے لیے ۔ڈاکٹر حافظ محمد عثمان اختر نے عوام سے اپیل کی کہ خاندان میں شادیوں سے گریز کریں تاکہ موروثی اندھے پن کی روک تھام کی جاسکے۔ پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی نے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج ، ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی ، کالج آف آفتھالمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز COAVSاور برین ہولڈن ویژن انسٹی ٹیوٹ آسٹریلیا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاجن کے تعاون سے ضلع کے واحد لو ویژن کلینک کا قیام عمل میں آیا اور دربدر بھٹکتے ہوئے نا امید مریضوں کیلئے روشنی کی کرن ثابت ہوا۔

متعلقہ عنوان :