پولیس نے مسروقہ 2 لاکھ 20 ہزار اور 35 تولہ سونا برآمد کرلیا

منگل 29 مئی 2018 23:10

سکھر۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پولیس نے دو ماہ قبل چک کے علاقے کاہی میں آکاش کمار کے گھر سے چوری کیے گئے 2 لاکھ 20 ہزار اور 35 تولہ سونا برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی شکارپور مسعود احمد بنگش کی ہدایت پہ پولیس پارٹی نے موثر حکمت عملی سے ساتھ مسروقہ سامان برآمد کیا گیا جبکہ اصل ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ برآمد شدہ 35 تولہ سونا اور 2لاکھ 30 ہزار اصل مالک آکاش کمار کے حوالے کردیا گیا۔ چوری واپسی پر مالکان نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :