پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 مفرور ملزمان گرفتار ، 12 سے زائد مشتبہ افراد زیرحراست

منگل مئی 23:10

سکھر۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) سکھر پولیس کی جانب سے ماہ صیام کے دوران امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 4 مفرور ملزمان گرفتار جبکہ 12 سے زائد مشتبہ افراد زیرحراست تفتیش جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پولیس کی سٹی پوائنٹ کے قریب کاروائی میں دومطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

جنہیں تھانے منتقل کیا گیا ہے، کل عدالت میں پیش کیا جائیگا ، ملزمان میں محمد یاسین جتوئی اور پیارو خان جتوئی شامل ہیں، ملزمان قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزم تھے ، علاوہ ازیںسانگی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک روپوش ملزم انور جتوئی کو گرفتار کرلیا جو مقدمہ میں مطلوب تھا۔ تماچانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم عبدالقادر میرانی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا مختلف علاقوًں میں ناکہ بندی کے دوران 12 مشتبہ افراد زیر حراست تفتیش جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں ماہ صیام کے دوران امن امان کی فضا بحال رکھنے کیلیے پولیس کا رات دیر اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری دوران اسنیپ چیکنگ مشتبہ افراد گاڑیوں کو چیک کیا گیا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹنٹڈ گلاسس گلابس فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی سمیت اصل کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی، ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس پارٹی کیلیے شاباش کا پیغام دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :