سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس

منگل 29 مئی 2018 23:10

سکھر۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر استاد تاج محمد شیخ کے زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نائب صدر دوست محمد جاگیرانی، جنرل سیکرٹری نثار احمد راجپوت، شفیق آرائیں، اصغر علی بھٹی، سیکرٹری ایڈوائزر، جوائنٹ سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور حاصل کردہ پلاٹ کو غلط مقصد کیلئے استعمال کرنیوالے ممبران کی رکنیت معطل کرکے ان کے پلاٹ کی رجسٹری کو منسوخ کرانے کیلئے قانونی کارروائی کی جائیگی۔ اجلاس کے بعد استاد تاج محمد شیخ نے ڈینٹر پینٹر کالونی میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایات دی کہ جلد از جلد کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔