افغانستان میں خشک سالی سے فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ

منگل 29 مئی 2018 23:10

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) افغانستان میں خشک سالی سے فصلوں کو شدید نقصان کے باعث کئی ملین افغان بھوک کے خطرے سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی معاملات او سی ایچ اے نے بتایا ہے کہ افغانستان کے کٴْل 34 صوبوں میں سے دو تہائی علاقہ گزشتہ برس کے آخر سے بارشوں کی شدید کمی سے متاثر ہے۔ خوراک و زراعت کے محکمے کے مطابق بعض دریا اور پانی کے ذخائر مکمل طور پر خشک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے ان حالات سے متاثرہ افغان خاندانوں کو اشیائے خوراک کی فراہمی کے لیے 115 ملین ڈالرز فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔