بیلجیم کے مشرقی شہر لیٴْوٹِش میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک کر دیا

منگل مئی 23:10

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) بیلجیم کے مشرقی شہر لیٴْوٹِش میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ لیوٹش کے دفتر استغاثہ کے مطابق اس واقعے میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایک راہگیر بھی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حملہ آور کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام کا خیال ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔