امریکی کمپنی نے ملائیشیا ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 کے ملبے کی تلاش کا کام روک دیا

منگل 29 مئی 2018 23:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) امریکی کمپنی ’اوشن انفینٹی‘ نے ملائیشیا ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 کے ملبے کی تلاش کا کام روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق کوالالمپور حکومت کی جانب سے مالی امداد بند کرنے کی وجہ سے یہ کام مزید جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ واضح رہے کہ یہ پرواز 17 مارچ 2014ء کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گئی تھی۔ اس جہاز پر 239 افراد سوار تھے۔ اس وقت کے بعد سے اس جہاز کے ملبے کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اوشن انفینٹی بحیرہ ہند میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے تھی۔

متعلقہ عنوان :