دنیا بھر میں لائبریریوں ، کتابوں ، علم ودانش کے بدولت قوموں نے ترقی کی ہے ،رکن صوبائی اسمبلی عبید اللہ جان بابت اور نصراللہ خان زیرے کامرحوم عبدالرحیم خان مندوخیل پبلک لائبریری کے افتتاح کے موقع پر خطاب

منگل 29 مئی 2018 23:20

کوئٹہ۔29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبید اللہ جان بابت، صوبائی رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے مشرقی بائی پاس خلجی کالونی میں مرحوم عبدالرحیم خان مندوخیل پبلک لائبریری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں لائبریریوں ، کتابوں ، علم وانش کے بدولت قوموں نے ترقی کی ہے اور آج اس پسماندہ علاقے میں مرحوم عبدالرحیم خان مندوخیل کے نام سے پبلک لائبریری کی شاندار عمارت اس بات کی غماز ہے کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ علم ودانش کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کام کیا ہے ۔

افتتاحی پروگرا م میں سینئر لائبریرین حکومت بلوچستان عمراج جتک ، لائبریرین افتخار احمد ، ایڈمن افیسر جمیل خان ، علاقائی سیکرٹری عبدالعلی اچکزئی ، حاجی ارسلاں خان ، کونسلر نعیم اچکزئی، سرور توبہ وال ، صابرین خان ، حکیم غزنوی ، گل شاہین ، عبدالظاہر بڑیچ ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر پسمند ، عبید اللہ توخئی ، محمد اکرم کاکڑ ، جماعت اسلامی کے حلیم عماد ، یار محمد بریال، اٹل خان مہترزئی ، ملک غفار مہترزئی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے 350کتابیں لائبریری میں رکھ دیئے جبکہ عبیدا للہ جان بابت نے 200کتابوں ، ملک غفار نے 50کتابوں ، اٹل خان مہترزئی نے 50کتابوں ، حاجی ارسلاں خان نے 10کتابوں ، حکیم غزنوی نے 10کتابوں ، انجینئر آرین خان بڑیچ نے 10کتابوں ، یار محمد بریال نے 10کتابوں ، سرور توبہ وال نے 20کتابوں ، حلیم عماد نے 100کتابیں لائبریری کو دینے کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے سینئرڈپٹی چیئرمین عظیم استاد مرحوم عبدالرحیم خان مندوخیل کے نام سے لائبریری کا قیام یقیناً علاقے کے لئے ایک بڑے تحفے سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لائبریریوں کے ہی ذریعے دنیا کے اقوام وعوام نے ترقی وکامرانی کے منازل طے کیئے ہیں اور پشتونخوامیپ نے گزشتہ دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کا تمام صوبے میں بالعموم اور حلقہ پی بی5میں بالخصوص ترقیاتی کاموں جال بچھا دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی انٹر کالج ، عبدالرحیم خان مندوخیل پبلک لائبریری ،گورنمنٹ بوائز مڈل سکول اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کا قیام اس تمام علاقے کے عوام کیلئے ایک بڑے تحفے سے کم نہیں۔ علاقے کے نوجوانوں اور اہل دانش کا فریضہ ہے کہ وہ لائبریری کو اپنے مطالعہ کا ذریعہ بنا کر اسے کامیابی سے ہمکنار کرے۔