لاہور،الیکشن میں (ن) لیگ سے لوٹ مار کا حساب لیا جا ئے گا ، اشرف بھٹی

عوام (ن) لیگ کی مایو س کن کارکردگی سے تنگ آچکے ، غریب عوام کی محرومیو ں میںکمی کے بجا ئے اضافہ کیا ، آئندہ الیکشن میں عوام کا فیصلہ بلاول بھٹو کے حق آئے گا ، نائب صدر لاہورپیپلز پارٹی

منگل 29 مئی 2018 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ الیکشن میں (ن) لیگ سے لوٹ مار کا حساب لیا جا ئے گا عوام اس جماعت کی مایو س کن کارکردگی سے تنگ آچکے ہیں (ن) لیگ نے غریب عوام کی محرومیو ں میںکمی کے بجا ئے اس میں اضافہ کیا ہے عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ آئندہ الیکشن میں بلاول بھٹو حکومت بنا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے عوا م دشمنی کی انتہا کر دی ہے ،حکومت کی نا اہلی اور لو ٹ مار کی سزا غریب عوا م کو مل رہی ہے ،یوٹیلٹی بلوں اور مہنگا ئی نے عا م آدمی کا کچومر نکال دیا ہے ،لوڈشیڈنگ پہلے سے کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ،(ن) لیگ کا غریب عوا م کو ریلیف اور اُن کے مسائل حل نہ کر نا سیاسی دہشت گردی کے مترادف ہے ،عوام پر ٹیکسوں کی بارش کر کے خون چوسا جا رہا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی مثالی ہے پیپلز پارٹی نے صوبے کی عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کئے ہیں ۔