لیبیا کے مختلف سیاسی دھڑے ملک میں عام انتخابات کے لیے 10 دسمبر کی تاریخ پر متفق ہو گئے

منگل 29 مئی 2018 23:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) لیبیا کے مختلف سیاسی دھڑے ملک میں عام انتخابات کے لیے 10 دسمبر کی تاریخ پر متفق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں لیبیا کے چار مختلف اور سب سے طاقت ور اور با اثر سیاسی گروپوں کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ الیکشن نتائج کو تسلیم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق آمر معمر قدافی کی سن 2011ء میں ہلاکت کے بعد سے لیبیا سیاسی انتشار کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :