مسلم لیگ ن کاٹکٹوں کی تقسیم کےلیےپنجاب کےصوبائی پارلیمانی بورڈکااعلان

چوہدری نثارکون لیگ کے 24رکنی صوبائی پارلیمانی بورڈمیں شامل نہیں کیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 29 مئی 2018 23:52

مسلم لیگ ن کاٹکٹوں کی تقسیم کےلیےپنجاب کےصوبائی پارلیمانی بورڈکااعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 29مئی 2018ء ) :امسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کےلیےپنجاب کےصوبائی پارلیمانی بورڈکااعلان کردیا۔ چوہدری نثارکون لیگ کے 24رکنی صوبائی پارلیمانی بورڈمیں شامل نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں وہیں انکی جانب سے عوام کو راغب کرنے کے لیے اپنے اپنے منشور کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اس چیز کا بھی حتمی فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ کون سا سیاسی نام کس سیاسی شخصیت کو پچھاڑنے کے لیے میدان میں اترے گا۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو جانے کے بعد مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کےلیےپنجاب کےصوبائی پارلیمانی بورڈکااعلان کردیا۔

:صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف پارلیمانی بورڈپنجاب کےسربراہ مقرر کیا گیا ہے۔24رکنی صوبائی پارلیمانی بورڈکانوٹی فکیشن بھی شہبازشریف نےہی جاری کیا۔صوبائی پارلیمانی بورڈمیں مریم نوازاورحمزہ شہبازبھی بطورممبرشامل ہیں۔بورڈمیں راجاظفرالحق،شاہدخاقان عباسی،خواجہ آصف اوراحسن اقبال بھی شامل ہیں۔صوبائی پارلیمانی بورڈقومی وصوبائی اسمبلیوں کےامیدواروں کاانٹرویوکرے گا۔

اس بورڈ میں اہم بات یہ ہے کہ ایک بار پھر چوہدری نثار کو نظر انداز کیا گیا ہے اور چوہدری نثارکون لیگ کے 24رکنی صوبائی پارلیمانی بورڈمیں شامل نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ چوہدری نثار کچھ دیر پہلے شہباز شریف کے ہمراہ اچانک لاہور روانہ ہو گئے تھے جہاں انکی نواز شریف نے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا  تھا۔