سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس

بدھ مئی 00:20

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز نے تجویز کیا ہے کہ پوسٹل سروس کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ منگل کو کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی خوش بخت شجاعت کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رانا مقبول احمد، میر اکبر احمد محمد شاہی، انور لعل دین، نسیم اللہ اور مشتاق احمد نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری پوسٹل سروس حمید ہارون ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ روبینہ طیب اور ڈائریکٹر آئی پی ایس حافظ شکیل احمد بھی اجلاس میں موجود تھے۔

چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ پوسٹل سروس انتہائی اہم ادارہ ہے جو پورے ملک میں عوام کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے ادارہ کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ قبل ازیں کمیٹی کو پوسٹل سروس کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :