مسلم لیگ (ن) کا آئندہ عام انتخابات کیلئے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے موزوں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ فراہم کرنے کیلئے 24 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اعلان‘ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ہونگے

بدھ 30 مئی 2018 01:00

مسلم لیگ (ن) کا آئندہ عام انتخابات کیلئے پنجاب میں قومی اور صوبائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے موزوں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ فراہم کرنے کیلئے 24 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ہونگے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کے دیگر ارکان میں سینیٹر راجہ ظفر الحق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، غلام دستگیر خان، اشفاق سرور، چوہدری شیر علی، رانا ثناء اللہ خان، حمزہ شہباز شریف، مریم نوازشریف، رانا تنویر حسین، پرویز ملک، بیگم عشرت اشرف، بلیغ الرحمان، چوہدری سعود مجید، ملک ندیم کامران، ارشد لغاری، سائرہ افضل تارڑ، حنیف عباسی، برجیس طاہر، شاہ نواز رانجھا، میاں جاوید لطیف اور منشاء اللہ بٹ شامل ہیں۔