آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ، جنوبی/ وسطی پنجاب، ڈی آئی خان، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ مئی 09:10

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ،، جنوبی/ وسطی پنجاب،، ڈی آئی خان، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی سندھ،، مکران، سبی ڈویژن میں موسم شدید گرم رہا ہے۔

مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے کالام میں 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو میں 50 ، شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ، دادو، جیک آباد، لسبیلا، سبی اور بہاولنگر میں49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔