امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

بدھ 30 مئی 2018 09:30

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں مجموعی طور پر کمی ہوئی جس کی وجہ اٹلی میں غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.18 فیصد بڑھ کر 1300.01 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 4.70 ڈالر (0.4 فیصد) کمی کے ساتھ 1299 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد گر کر 1295.58 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1295.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1296.91 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 1296.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :