خام تیل کے نرخوں میں کمی

بدھ 30 مئی 2018 09:30

خام تیل کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ روس اور سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 68 سینٹ (0.9 فیصد) کم ہوکر 74.62 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.83 ڈالر (2.7 فیصد) کمی کے ساتھ 66.05 ڈالر فی بیرل طے پائے۔