برازیل ، اپریل کے دوران بیروزگاری کی شرح 12.9 فیصد رہی

بدھ مئی 09:30

برازیل ، اپریل کے دوران بیروزگاری کی شرح 12.9 فیصد رہی
ریو ڈی جنیرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) برازیل نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران ملک میں بیروزگار افراد کی شرح کم ہوکر 12.9 فیصد رہی جس کی وجہ بہتر حکومتی پالیسیوں کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح کم ہوکر 12.9 فیصد رہی جو مارچ کے دوران 13.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ماہرین نے اپریل کے دوران بیروزگاری کی شرح 13 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی جبکہ اپریل 2017 ء کے دوران بیروزگار افراد کی شرح 13.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :