110برس سے مسجد الحرام میں معتکف سعودی شہری

بدھ 30 مئی 2018 09:50

110برس سے مسجد الحرام میں معتکف سعودی شہری
مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) مسجد الحرام میں 110برس سے گوشہ نشینی اختیار کئے ہوئے 126سالہ سعودی شہری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق چاچا عوض معوض الحربی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق شہر بدر سے ہے اوران کی عمر 126برس ہوچکی ہے، وہ 16سال کی عمر میں حرم شریف پہنچے تھے تب سے تاحال عبادت اور نماز کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں۔

ان کا کہناہے کہ ان کا دل حرم شریف چھوڑنے پر آمادہ ہی نہیں ہوتا۔ مقامی شہری نے چاچا عوض الحربی کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی تو غیر معمولی طور پر پذیرائی حاصل ہوئی اورمملکت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔ ہر ایک کی زبان پر ان کے لئے دعا تھی کہ اللہ تعالیٰ عمر دراز کرے اور حسن عمل پر استقامت عطا فرمائے۔