جدہ کے نئے ہوائی اڈے سے تجرباتی پروازیں شروع

بدھ 30 مئی 2018 09:50

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تجرباتی پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ جدہ ایئرپورٹ پر پہلی تجرباتی پرواز گزشتہ روز اتری ۔

(جاری ہے)

محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالحکیم التمیمی نے بتایا کہ رفتہ رفتہ پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جدہ کے نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کی سرپرستی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی ہے جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور تجرباتی پروازوں کے آغاز پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جنوری سے مارچ 2019ء تک نیا ہوائی اڈہ مکمل طریقے سے کام کرنے لگے گا۔