راہول گاندھی نیپاہ وائرس کی طرح ہیں، انل وجے

بدھ 30 مئی 2018 09:50

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بھارت میں متنازعہ بیانات کے باعث موضوع بحث بننے والے وزیر انل وجے نے کانگریس صدر راہول گاندھی کا موازنہ نیپاہ وائرس سے کرڈالا۔

(جاری ہے)

ہریانہ کے وزیر نے ٹویٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہول گاندھی نیپاہ وائرس کی طرح ہیں جو بھی سیاسی پارٹی ان سے رابطے میں آئے گا اسے تباہ کر دی گا۔ واضح ہو کہ گزشتہ دنوں کرناٹک میں جے ڈی ایس اور کانگریس کی اتحادی حکومت قائم ہوئی ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ انل وجے نے اسی تناظر میں کانگریس صدر کو ہدف بنایا تھا۔ انل وجے اس سے قبل بھی متنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔ واضھ رہے کہ ہریانہ میں کھلے عام نماز پڑھنے اورگجرات الیکشن کے موقع پر بھی متنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :