چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم نئے عہد میں داخل ہو چکا ہے

چینی صدر کاکارل مارکس کی دو سو ویں سالگرہ کے حوالے سے مذاکراے کے لئے پیغام

بدھ 30 مئی 2018 10:00

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) چینی کمیونسٹ پارٹی کے زیر اہتمام کارل مارکس کی دو سو ویں سالگرہ منانے کے لیے خصوصی مذاکرہ جنوبی شہر شنزن میں شروع ہوا جس میں مختلف ممالک کی کمیونسٹ جماعتیں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پنگ نے مذاکرے کے لیے ایک تہنیتی پیغام میںکہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے ہمیشہ اپنی ملکی صورتحال کے تحت مارکسزم کو فروغ دیا ہے جس میں نظریات کے شعبے میں سلسلہ وار ثمرات حاصل ہوئے ہیں اور چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم بھی نئے عہد میں داخل ہو چکا ہے۔

اس سے اکیسویں صدی میں سائنٹفک سوشلزم کی مضبوط قوت حیات ظاہر ہوئی ہے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ ہم کمیونسٹ جماعتوں سمیت دنیا کی تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر تعاون اور تبادلوں کو مضبوط بناتے ہوئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تشکیل کے لیے فہم و تدبر کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔اطلاعات کے مطابق 50 ممالک کی 75 کمیونسٹ جماعتوں کے سو سے زائد رہنمائوں اور نمائندوں نے مذاکراے میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :