چینی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل سے ملاقات

بدھ 30 مئی 2018 10:00

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل اور ایشیا و بحرالکاہل کے لیے اقتصادی و سماجی کمیشن کی ایگزیکٹو سیکرٹری شمشاد اختر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ بالخصوص ایشیا و بحرالکاہل کے لیے اقتصادی و سماجی کمیشن اور چین کے درمیان تعاون کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کمیشن چین اور ایشیا و بحرالکاہل کے درمیان اقتصادی تعاون اور یکجہتی کو فروغ دے گا۔ شمشاد اخترنے کہا کہ مذکورہ کمیشن دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں بھرپور شرکت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :