چینی صدر ایس سی او سربراہی کونسل کے 18ویں اجلاس کی صدارت کریں گے

بدھ 30 مئی 2018 10:00

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) چینی صدر مملکت شی جن پنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہی کونسل کے 18ویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہی کونسل کا اٹھارہواں اجلاس9 اور10 جون کو چین کے شہر چِنگ تا وٴْ میں منعقد ہو گا۔

چینی صدر شی جن پنگ مذکورہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت بھی کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے آٹھ رکن ممالک ، چار مبصر ممالک کے سربراہان یا حکومتی راہنما اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان بھی مذکورہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دورا ن تمام شرکاء باہمی اعتماد و مفادات ، مساوات ، مشاورت ، مختلف تہذیب و تمدن کے احترام او ر مشترکہ ترقی پر مبنی "شنگھائی تعاون تنظیم کی روح " کے تحت سلامتی کے لیے تعاون ، تزویراتی روابط میں اضافے اور حقیقی تعاون کو آگے بڑھانے سمیت دیگر موضوعات پر بحث کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شرکاٰء شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقبل میں ترقی کے لئے ایک جامع اور واضح روڈ میپ بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں "چنگ تاوٴْاعلامیہ " بھی جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :