نجی شعبہ نے جولائی تا اپریل 482 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ،سٹیٹ بینک

بدھ مئی 10:00

نجی شعبہ نے جولائی تا اپریل 482 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ،سٹیٹ بینک
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل نجی شعبہ نے 482 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں جن میں سے تقریباً 60 فیصد یعنی 291 ارب روپے کے قرضہ جات شارٹ ٹرم ورکنگ کیپٹل کی مد میں حاصل کئے گئے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017ء کے دوران نجی شعبہ نے فکسڈ انویسٹمینٹ کے لئے 365.9 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے تھے جس سے شعبہ کی کارکردگی بڑھانے میں مدد حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

ایس بیپی کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر نے 123 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی جانب سے حاصل کردہ قرضوں کا حجم 93 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ شعبہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران شعبہ کی شرح نمو میں 13فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران فوڈ پراڈکٹس اور بیوریج کے شعبہ نے 141 ارب روپے کے مقابلہ میں 91 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں تاہم کیمیکل اینڈ پراڈکٹس کے شعبہ کی طرف سے حاصل کردہ قرضوں میں اضافہ ہوا ہے اور شعبہ کے حاصل کردہ قرضہ جات 14 ارب روپے کے مقابلہ میں 48.6ارب روپے تک بڑھ گئے۔

متعلقہ عنوان :