رواں مالی سال کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 9.6 ارب ڈالر کی غیر ملکی امداد موصول ہوئی ، اقتصادی امور ڈویژن

بدھ 30 مئی 2018 10:00

رواں مالی سال کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 9.6 ارب ڈالر کی غیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 9.6 ارب ڈالر کی غیر ملکی امداد موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کی غیر حتمی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے لئے مختلف ترقیاتی مصنوبہ جات کے لئے غیر ملکی امداد کے عنصر میں 8.09 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا گیا تھا جبکہ جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے غیر ملکی امداد کی مد میں 9.6 ارب ڈالر کی وصولی ہوئی ہے۔

ای اے ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے لئے غیر ملکی امداد کی مد میں مختص کردہ 8.094 ارب ڈالر کے مجموعی بجٹ میں 7.692 ارب ڈالر کے قرضہ جات جبکہ 401.78 ملین ڈالر کی گرانٹس وغیرہ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران مختلف غیر ملکی شراکت داروں کی طرف سے 1.62 ارب ڈالر وصول ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :